وزیر خارجہ ڈاکٹر جے شنکر نے کل میڈرڈ میں اسپین کے وزیر خارجہ Jose Manuel Albares کے ساتھ بات چیت کی۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ میٹنگ کے دوران، انہوں نے تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، سکیورٹی، شہری ترقیات اور ریلویز سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ شراکت داری کے سلسلے میں مفید اور نتیجہ خیز بات چیت کی۔ ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ بھارت- یوروپی یونین کے درمیان مضبوط تعلقات کی حمایت کرنے والے اور ایک قابل اعتماد بحیرہ روم کے ساجھیدار ملک کے طور پر بھارت، اسپین کی قدر کرتا ہے۔ ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ دونوں ملکوں نے کھیلوں اور پائیدار شہری ترقیات سے متعلق سمجھوتوں پر دستخط کئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سال کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے تبادلے، بھارت اور اسپین کے تعلقات کو مستحکم کریں گے اور باہمی تعاون کیلئے نئی رفتار پیدا کریں گے۔×
Site Admin | January 14, 2025 9:50 AM