ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 15, 2024 10:02 PM

printer

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کَل شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں

وزیر خارجہ ایس جے شنکر، SCO سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے پاکستان کے دو روزہ دورے پر آج دوپہر اسلام آباد پہنچ گئے۔ سربراہانِ حکومت کی کونسل CHG کے تحت شنگھائی تعاون تنظیم SCO کی 23ویں میٹنگ کَل پاکستان کی صدر نشینی میں منعقد ہوگی۔ سربراہان حکومت کی SCO کونسل کی میٹنگ ہر سال منعقد ہوتی ہے جس میں تنظیم کے تجارتی اور اقتصادی ایجنڈے پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے۔ وزیر خارجہ نے اِس سے پہلے خاص طور پر کہا تھا کہ پاکستان کا اُن کا دورہ ایک کثیر ملکی دورہ ہے۔ انھوں نے دوطرفہ بات چیت سے انکار کیا تھا۔
وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے آج نئی دلّی میں امیگریشن کیلئے آسٹریلیا کے معاون وزیر Matt Thistle Hwaite سے ملاقات کی۔ ان دونوں نے نقل مکانی کے ساتھ ساتھ مہارت اور پیشہ ورانہ تربیت پر بھی تبادلہئ خیال کیا۔ ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ ان شعبوں میں بھارت- آسٹریلیا کی شراکت داری، دونوں ملکوں کے باہمی مفاد کیلئے بہت اہم ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں