ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 2, 2024 9:39 PM

printer

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کَل آسٹریلیا اور سنگاپور کے چھ روزہ دورے پر روانہ ہو رہے ہیں

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کَل آسٹریلیا اور سنگاپور کے چھ روزہ دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔ دورے کے دوران ڈاکٹر شنکر برسبین جائیں گے اور آسٹریلیا میں بھارت کے چوتھے قونصلیٹ کا افتتاح کریں گے۔ وہ Canberra میں اپنے آسٹریلیائی ہم منصب Penny Wong کے ساتھ پندرھویں وزرائے خارجہ فریم ورک مذاکرات کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ وزیر خارجہ آسٹریلیا کے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے دوسرے رائے سینا ڈاؤن اَنڈر کے افتتاحی اجلاس میں کلیدی خطبہ پیش کریں گے۔
اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں ڈاکٹر جے شنکر 8 نومبر کو سنگاپور جائیں گے جہاں وہ تھنک ٹینکس کے آسیان-بھارت نیٹ ورک کے آٹھویں گول میز سے خطاب کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں