ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 4, 2024 2:28 PM

printer

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کولمبو میں سری لنکا کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ بات چیت کریں گے

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر سری لنکا کے ایک دن کے دورے پر آج کولمبو پہنچ گئے ہیں۔ اپنے دورے کے دوران ڈاکٹر جے شنکر سری لنکا کی اعلیٰ لیڈرشپ کے ساتھ میٹنگیں کریں گے۔جناب جے شنکر اپنے اِس دورے کے دوران صدر انورا کمارا دِسّانائکے اور وزیر اعظم ڈاکٹر Harini Amarasuriya سے ملاقات کریں گے۔ توقع ہے کہ وہ اپنے ہم منصب  Vijitha Herath کے ساتھ بھی تبادلہئ خیال کریں گے۔ وزیر موصوف کے اس دورے کی بدولت، سری لنکا کی معاونت کے تئیں بھارت کے عزم اور پڑوس پہلے کی پالیسی کو مزید تقویت فراہم ہوتی ہے۔ اُن کا یہ دورہ باہمی مفاد سے متعلق طویل مدتی ساجھیداری کو مزید وسعت دینے کے مشترکہ عزم کو بھی اُجاگر کرتا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں