ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 15, 2024 10:09 PM

printer

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کل سے ماریشس کا دو روزہ دورہ کریں گے

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اس مہینے کی 16 سے 17 تاریخ تک ماریشس کا سرکاری دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران وزیر موصوف ماریشس کے وزیر اعظم Pravind Jugnauth سے ملاقات کریں گے اور ماریشس کے دیگر سینئر وزرا کے ساتھ باہمی میٹنگ بھی کریں گے۔ وہ ماریشس کے دیگر سرکردہ لیڈروں سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزارت خارجہ کے مطابق یہ دورہ، فریقین کے لیے باہمی تعلقات کی مختلف جہتوں کا جامع جائزہ لینے کا موقع فراہم کرے گا۔ وزارت نے کہا کہ یہ دورہ بھارت-ماریشس تعلقات کی اہمیت کو اُجاگر کرتا ہے اور یہ بھارت کی ’پڑوسی سب سے پہلے پالیسی‘ ویژن ساگر کی عکاسی کرتا ہے نیز عالمِ جنوب کے تئیں بھارت کے عزم کا اظہار کرتا ہے۔ یہ کثیر جہتی باہمی تعلقات اور قریبی عوام سے عوام کے رابطے کو مزید گہرا کرنے کے تئیں عزم کا اعادہ بھی کرتا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں