وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کل سے جنوبی افریقہ کے دو دن کے دورے پر روانہ ہورہے ہیں، جہاں وہ جوہانسبرگ میں جی-ٹوینٹی کے وزرائے خارجہ کی میٹنگ میں حصہ لیں گے۔ وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ وزرائے خارجہ کی میٹنگ میں ڈاکٹر جے شنکر کی شرکت سے جی-ٹوینٹی ملکوں کے ساتھ بھارت کے تعلقات مستحکم ہوں گے اور اس اہم فورم میں گلوبل ساؤتھ کی آواز بلند کرنے میں مدد ملے گی۔ توقع ہے کہ وزیر خارجہ، اس موقع پر چند دو طرفہ میٹنگیں بھی کریں گے۔×
Site Admin | February 19, 2025 9:59 PM
وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کل سے جنوبی افریقہ کے دو دن کے دورے پر روانہ ہورہے ہیں
