وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کل اسپین کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ وزیر خارجہ کا اسپین کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ اس دورے کے دوران ڈاکٹر جے شنکر، اسپین کی قیادت سے ملاقات کریں گے اور اپنے ہم منصب Manuel Albares کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے علاوہ باہمی مفادات کے علاقائی اور عالمی معاملات کے تمام پہلوؤں پر بات چیت کریں گے۔ وہ اسپین کے سفیروں کی نویں سالانہ کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے اور بھارتی برادری سے ملاقات کریں گے۔ x
Site Admin | January 12, 2025 10:02 PM