وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ بھارت بہت زیادہ توقعات اور ذمہ داریوں والے ملک کے طور پر ابھرا ہے۔ نئی دلّی میں ایک تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے عالمی سطح پر بھارت کے بڑھتے ہوئے رول کو اجاگر کیا۔ ڈاکٹر جے شنکر نے بھارت کے دو طرفہ تعلقات میں خاطر خواہ اضافے اور بیرون ملک کام کرنے والے NRIs کی بڑھتی تعداد کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عالمی سپلائی سلسلے کو مختلف اطراف میں بھیجا جانا، ملک میں ٹیکنالوجی کے اعتبار سے ترقی میں مددگار ثابت ہو رہا ہے۔
وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اور Moldova کے نائب وزیر اعظم Mihail Popsoi نے آج نئی دلّی میں مشترکہ طور پر Moldova کے سفارتخانے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ سفارتخانے کا قیام، دونوں ملکوں کے درمیان رشتوں میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
Site Admin | December 15, 2024 9:50 PM