وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ بھارت آج ایک عالمگیر دوست کے طور پر اپنی پہچان بنا رہا ہے۔ نئی دلّی میں ایک کتاب کے اجرا کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ بھارت، زیادہ سے زیادہ ملکوں کے ساتھ دوستی کا خواہشمند ہے۔ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ اِس سلسلے میں ثقافتی اور تاریخی عوامل بھی کام کر رہے ہیں، جس میں یہ حقیقت بھی شامل ہے کہ ہمارے ملک کی تہذیب ہٹ دھرمی پر کارفرما کوئی تہذیب نہیں ہے۔ QUAD کے معاملے پر ڈاکٹر جے شنکر نے زور دے کر کہا کہ امریکہ، جاپان اور آسٹریلیا کو QUAD سے فائدہ ہوا ہے۔
ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ خود مختاری اور علاقائی سا لمیت جیسے حساس معاملے، پارٹنر ممالک کا جائزہ لیتے ہوئے ہمیشہ اہم معاملے ہوں گے۔
انہوں نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ممکن ہے بعض دوست دوسرے کے مقابلے زیادہ پیچیدہ ہوں اور ممکن ہے کہ ایسے دوست ہمیشہ باہمی احترام کے یکساں کلچر اور سفارتی اخلاقیات کے ضوابط پر عمل نہ کرتے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت وقتاً فوقتاً اپنے گھریلو معاملات پر رائے زنی کا مشاہدہ کرتا رہا ہے۔ ڈاکٹر جے شنکر نے رائے ظاہر کی کہ ایک ملک کیلئے، جو بات آزادی کے مترادف ہو، وہ کسی دوسرے ملک کیلئے مداخلت کا حکم بن سکتی ہے۔
Site Admin | November 2, 2024 9:40 PM