September 13, 2024 9:54 PM

printer

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ سماجی انصاف، سب کی شمولیت والی ترقی اور قانون کی بالادستی حکومت کی پالیسیوں کی بنیاد ہیں

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ جدید بھارت کی تعمیر قدم بہ قدم ہو رہی ہے اور سب کی شمولیت والی ترقی کے تصور اور قانون کی بالادستی کو ملک میں استحکام حاصل ہو رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ اصول حکومت کی پالیسیوں اور سرگرمیوں کیلئے مرکزی حیثیت رکھتے ہیں۔
جنیوا میں آج بھارتی برادری سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ حکومت خواتین کی قیادت والی ترقی کو فروغ دے رہی ہے جس پر پچھلے برس بھارت کی جی-ٹوینٹی کی صدارت کے دوران ہی تاکید کی گئی تھی۔ انتخابات کرائے جانے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر جے شنکر نے ملک کے جمہوری عمل کی ستائش کی۔ انھوں نے کہا کہ NDA حکومت کی تیسری مدت ایک سنگ میل ہے جس سے ماضی کی پیشرفت اور کمیوں کا جائزہ لینے اور مستقبل کیلئے ضروری بہتری کے اقدامات کرنے کا موقع ملتا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں