September 7, 2024 9:47 PM

printer

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ بھارت، کواڈ جیسے مخصوص ایجنڈے پر ہم خیال فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہے

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ بھارت، کواڈ جیسے مخصوص ایجنڈے پر ہم خیال فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہے۔ FPCI گلوبل ٹاون ہال میں ورچوئل وسیلے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ گزشتہ چند دہائیوں میں دنیا میں عالمگیریت کا ایک ایسا عمل دیکھا گیا ہے، جس نے عالمی نظام میں نئے سرے سے توازن قائم کرنے میں اہم رول ادا کیا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ عمل ایک ایسے مرحلے پر پہنچ گیا ہے کہ جہاں مستقبل قریب میں ایک حقیقی کثیر رخی نظام ابھرنے کی بات کی جا رہی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں