September 6, 2024 9:37 PM

printer

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ بھارت اور بحیرہئ روم کے خطے کے درمیان توانائی سے متعلق تعاون ایک کلیدی جہت کی حیثیت رکھتا ہے

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ بھارت اور بحیرہئ روم کے خطے کے درمیان توانائی سے متعلق تعاون ایک کلیدی جہت کی حیثیت رکھتا ہے۔ نئی دلّی میں آج CII بھارت-بحیرہئ روم کاروباری کانکلیو سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ بحیرہئ روم خطے میں موجود تیل اور قدرتی گیس کے کثیر ذخائر ہی نہیں بلکہ سبز ہائیڈروجن اور سبز Ammonia کی وسیع ترین صلاحیت بھی آج کی تاریخ میں شراکت داری میں نئے مواقع فراہم کرتی ہے۔ انھوں نے اِس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ بھارتی کاروباری ادارے اِس کی جستجو میں پہلے ہی سرگرم ہوچکے ہیں۔کامرس اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے آج کہا کہ بھارت- مشرقِ وسطیٰ- یوروپ اقتصادی راہداری IMEC ایک اہم قدم ہے جس سے بھارت کی سمندری سکیورٹی میں اضافہ ہوگا اور یوروپ اور ایشیا کے درمیان سازوسامان کی تیزی کے ساتھ نقل وحمل ممکن ہوگی۔ کانکلیو سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ IMEC کا افتتاح بھارت کی جی-ٹوینٹی کی صدارت کے دوران ہوا تھا اور اس کا مقصد بھارت، یوروپ اور مشرقِ وسطیٰ کو متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، اُردُن، اسرائیل اور یوروپی یونین کے راستے مربوط کرنا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں