August 18, 2024 9:52 PM

printer

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ بھارت اور کویت کے درمیان ساجھے داری میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے آج کویت کے ولیئ عہد Sheikh Sabah Al-Khaled Al-Sabah Al-Hamad Al-Mubarak Al-Sabah سے ملاقات کی۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں ڈاکٹر جے شنکر نے کہا ہے کہ بھارت اور کویت کے درمیان خیرسگالی اور دوستی کے صدیوں پرانے رشتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ ساجھے داری میں مسلسل توسیع ہو رہی ہے۔ ڈاکٹر جے شنکر نے رشتوں کو اعلیٰ سطح پر لے جانے میں رہنمائی اور بصیرت کیلئے ولیئ عہد کا شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر جے شنکر نے کویت کے وزیر اعظم Sheikh Ahmed Abdullah Al-Ahmed Al-Jaber Al-Sabah سے بھی ملاقات کی۔ وزیر خارجہ نے بھارت اور کویت کے درمیان رشتوں کو مستحکم کرنے سے متعلق ان کے نقطہئ نظر کی ستائش کی۔
ڈاکٹر جے شنکر سرکاری دورے پر آج کویت پہنچے ہیں۔ کویت کے ان کے ہم منصب Abdullah Ali Al-Yahya نے ان کا خیرم مقدم کیا۔ دورے کے دوران دونوں فریق، دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیں گے جس میں سیاسی، تجارتی، سرمایہ کاری، توانائی، سلامتی اور ثقافتی امور اور قونصلر اور عوام سے عوام کے درمیان تعلقات شامل ہیں۔ دونوں فریق باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہئ خیال کریں گے۔
بھارت- کویت تعلقات کو مزید وسعت دینے کے قدم کے طور پر وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر، کویت کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔ اُن کی آمد پر کویت کے وزیر خارجہ عبد اللہ علی اَل یحییٰ نے اُن کا پُرجوش خیر مقدم کیا۔
وزیر خارجہ ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ وہ کویتی قیادت کے ساتھ بات چیت کے منتظر ہیں۔ اپنے دورے کے دوران جناب جے شنکر نے کویت کے وزیر اعظم شیخ احمد عبد اللہ اَل احمد الجابر اَل صباح سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران جناب جے شنکر نے نریندر مودی کی جانب سے کویت کے وزیر اعظم کیلئے نیک خواہشات پیش کیں اور دونوں ملکوں کے بڑھتے تعلقات کو نئی جہت عطا کرنے کیلئے وزیر اعظم کے عزائم سے اُنھیں واقف کرایا۔
بات چیت کے دوران اقتصادی تعاون میں اضافے کے امکانات پر بھی تبادلہئ خیال کیا گیا، جو دو طرفہ تعلقات کی مضبوط بنیاد پر تعمیر کے باہمی عزم کی عکاسی کرتا ہے۔