August 11, 2024 9:44 PM

printer

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ مالدیپ، بھارت کا ایک بنیادی شراکت دار ہے اور دونوں ملک اپنے تعاون کو جدید انداز کی ایک شراکت داری میں بدلنے کے خواہاں ہیں

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ مالدیپ، بھارت کیلئے بحرِ ہند کے خطے میں ایک اہم ساجھیدار ہے اور دونوں ممالک اپنے شتراک کو ایک جدید ساجھیداری میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ ڈاکٹر جے شنکر، مالدیپ میں Addu Reclamation Project اور Addu Shore Protection Project کا افتتاح کرنے کے بعد اظہار خیال کر رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے ترقیاتی اشتراک کا مقصد، مالدیپ میں عوام کی زندگی کے ہر پہلو کا احاطہ کرنا اور اُنھیں ٹھوس فائدے پہنچانے کے طریقے تلاش کرنا ہے۔
انھوں نے کہا کہ بھارت نے Addu Reclamation Project اور Addu Shore Protection Project سے متعلق مالدیپ حکومت کے ساتھ ساجھیداری کی ہے تاکہ Addu کو ایک علاقائی مرکز کے طور پر فروغ دینے کا ایک پائیدار طریقہ تلاش کیا جاسکے۔
ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ 8 کروڑ امریکی ڈالر کے اِس پروگرام میں سیاحت کو فروغ دینا اور Addu کی مجموعی اقتصادی ترقی شامل ہیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ اِس سے خطے میں مجموعی ترقی ہوگی، جس سے روزگار، صنعت اور تجارت کے بہتر مواقع فراہم ہوں گے۔
ڈاکٹر جے شنکر نے مزید کہا کہ گزشتہ چند برس میں بھارت نے Addu میں تقریباً 22 کروڑ امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے، جس سے اِس بات کا پتہ چلتا ہے کہ بھارت، مالدیپ میں علاقائی ترقی کو کتنی اہمیت دیتا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں