وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ بھارت اور امریکہ تجارت کے معاملے پر بے حد سرگرم اورجامع مذاکرات میں مصروف ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ نئی دلی، امریکہ کے ساتھ اپنے توانائی تعلقات کو تقویت دینے کا خواہاں ہے اور اِس بات کو یقینی بنا رہا ہے کہ ایک مستحکم، واجبی اور قابل پیش گوئی توانائی کا نظام ترتیب دیا جا سکے، جو بھارت کی طویل مدتی نمو اور ترقی کے لیے بیحد اہم ہے۔ جناب جے شنکر نے تجارت پر کہا کہ انھوں نے بے حد کھلے ماحول میں گفتگو کی ہے اور یہ وزیراعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہوئی بات چیت کا نتیجہ ہے۔
امریکہ کے ساتھ اسٹریٹیجک تعلقات کے بارے میں ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ نئی دلی، ٹرمپ انتظامیہ کے تحت اور زیادہ جامع اور اعلیٰ معیاری دفاعی تعلقات کے لیے پُرامید ہے۔
انھوں نے یوروپی یونین اور برطانیہ کے ساتھ بھارت کے علیحدہ آزادانہ تجارتی معاہدوں پر جاری بات چیت پر بھی اظہارِ خیال کیا۔ جناب جے شنکر نے مزید کہا کہ یہ معاہدے بیحد اہم اور کافی دور اندیش ہیں۔x