ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 21, 2025 10:06 AM | JAISHANKAR G-20 FM

printer

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ مغربی ایشیاء کے خطّے میں امن و استحکام پوری دنیا کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ مغربی ایشیاء کے خطّے میں امن و استحکام پوری دنیا کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔ جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں G20 کے وزراء خارجہ کی میٹنگ میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر جے شنکر نے عالمی خسارے کو دور کرنے کی خاطر اور زیادہ تکثیریت کی ضرورت اُجاگر کی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اختلافات، تنازعات نہیں بننے چاہئیں، تنازعات محاذ آرائی نہیں بننی چاہیے اور محاذ آرائی کے نتیجے میں نظام ٹھپ نہیں ہونا چاہیے۔ وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت غزہ جنگ بندی اور یرغمال بنائے گئے افراد کو چھوڑے جانے کا خیرمقدم کرتا ہے۔ یوکرین لڑائی کے بارے میں ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ مذاکرات اور ڈپلومیسی کی وکالت کی ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں