ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 11, 2025 9:41 PM

printer

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ باہمی تعلقات کے استحکام سے بھارت اور فرانس کے درمیان تجارت کافی فروغ پا رہی ہے

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر نے آج کہا ہے کہ باہمی تعلقات میں استحکام سے بھارت اور فرانس کے درمیان تجارت فروغ پا رہی ہے۔ آج شام پیرس میں چودھویں بھارت-فرانس CEO فورم کے افتتاحی اجلاس سے خطاب میں ڈاکٹر جئے شنکر نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ بھارت اور فرانس آزادانہ نظریات کی روایت والے دو ممالک ہیں۔ڈاکٹر جئے شنکر نے کہا کہ بھارت اور فرانس ایک خریدار اور فروخت کرنے والے مرحلے سے مزید مستحکم اشتراک کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’میک اِن انڈیا‘ نے نئے امکانات پیدا کئے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں