وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ کوئی بھی ترقی اُس وقت تک سطحی رہتی ہے، جب تک اِس میں انسانی پہلو شامل نہ ہو۔ آج بھوبنیشور میں پرواسی بھارتیہ دِوَس کے چوتھے مکمل اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈاکٹر جے شنکر نے سماج کے اُن گہرے معاملات کو اُجاگر کیا، جن کا اثر خاص طور پر خواتین کی ترقی پر پڑتا ہے۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ سماجی تبدیلیوں کا تعلق بظاہر اور سادہ چیلنجوں کو دور کرنے سے بھی آگے تک ہوتا ہے۔ وزیر موصوف نے یہ بات بھی خاص طور پر کہی کہ تفریق کا سلسلہ کس طرح کنبے کی سطح پر، پیدائش سے شروع ہوتا ہے اور یہ سلسلہ غذائیت، صحت اور تعلیم جیسے وسائل تک پہنچتا ہے۔ اِس اجلاس میں، نظام میں پائے جانے والے اُن چیلنجوں کو دور کرنے سے متعلق خیالات کا اظہار کرتے ہوئے، جن سے ترقی کا عمل متاثر ہوتا ہے، عالمی سطح پر خاتون رہنماؤں کی حصولیابیوں کا جشن منایا گیا۔
Site Admin | January 10, 2025 2:54 PM