ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 26, 2024 10:18 AM

printer

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ افریقہ، بھارت کی اولین ترجیحات میں شامل رہے گا

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ افریقہ، بھارت کی اوّلین ترجیحات میں شامل رہے گا۔ نئی دلّی میں کَل یومِ افریقہ کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا کہ افریقہ کے ساتھ، بھارت کی شراکت داری، دفاعی معاملات اور اقتصادی مفادات سے بھی آگے ہے۔

انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے 10 رہنما اصول بیان کرکے، افریقہ میں بھارت کی سرگرمیوں کی از سرِ نو وضاحت کی ہے۔ اِن میں مقامی صلاحیت سازی اور مقامی موقعوں کی تخلیق کرکے، مارکیٹس کو کھلا رکھ کر اور افریقہ کی ترقی میں مدد دینے کیلئے ڈیجیٹل انقلاب کے میدان میں بھارت کے تجربے سے واقف کراکے، افریقہ کی صلاحیت کو فروغ دینے کا بھارت کا عزم بھی شامل ہے۔

وزیر خارجہ نے خاص طور پر کہا کہ بھارت، بھارتی تکنیک اور اقتصادی تعاون کے پروگرام کے تحت، افریقہ کے امیدواروں کی صلاحیت سازی اور اُنھیں تربیت فراہم کرنے کیلئے بھی پیش پیش ہے۔

تجارت اور اقتصادی محاذ پر بھارت، افریقہ کیلئے چوتھا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ بھارت اور افریقہ کے درمیان دو طرفہ تجارت، تقریباً 100 ارب ڈالر مالیت کی ہے اور مجموعی سرمایہ کاری 75 ارب ڈالر سے زیادہ کی ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں