ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 28, 2025 3:02 PM

printer

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہاہے کہ بھارت، پاکستان میں اقلیتوں کے ساتھ کئے جانے والے سلوک پر کڑی نظر رکھ رہا ہے اور وہ اِس معاملے پر بین الاقوامی سطح پر آواز اٹھائے گا۔

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے آج کہا ہے کہ بھارت، پاکستان میں اقلیتوں کے ساتھ کئے جانے والے سلوک پر کڑی نظر رکھ رہا ہے اور وہ اِس معاملے کو بین الاقوامی سطح پر لے جائے گا۔

لوک سبھا میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ اقوام متحدہ کی، انسانی حقوق کونسل میں بھارت کے نمائندے نے حال ہی میں اشارہ دیا ہے کہ پاکستان، ایک ایسا ملک ہے جہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزی، اقلیتوں کو ستایا جانا اور جمہوری اقدار کو منظم طریقے سے پامال کیا جانا، اُس کی سرکاری پالیسیوں کا حصہ ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں، بھارتی سفیر نے حال ہی میں، پاکستان کی جنونی ذہنیت کو اُجاگر کیا تھا۔

وزیر خارجہ نے ایوان کو بتایا کہ اِس سال فروری میں پاکستان میں، ہندو برادری پر ظلم و زیادتی کے دس واقعات رونما ہوئے جن میں سے، سات کا تعلق، اغوا اور جبراً تبدیلی مذہب سے تھا۔ دو کا تعلق اغوا سے تھا اور ایک کا تعلق اُن طلبا کے خلاف پولیس کارروائی سے تھا، جو ہولی کی خوشیاں منا رہے تھے۔

ڈاکٹر جے شنکر نے زور دے کر کہا کہ بھارت، اِن معاملات کو بین الاقوامی سطح پر لے جائے گا۔

ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت، بنگلہ دیش میں بھی اقلیتوں کی صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں