July 28, 2024 9:43 PM

printer

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کَل QUAD کے وزراء خارجہ کی میٹنگ سے قبل آج ٹوکیو میں امریکہ کے وزیر خارجہ Antony Blinken سے ملاقات کی

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کَل QUAD کے وزراء خارجہ کی میٹنگ سے قبل آج ٹوکیو میں امریکہ کے وزیر خارجہ Antony Blinken سے ملاقات کی۔ دونوں وزیروں نے علاقائی اور عالمی امور پر وسیع تر تبادلہ خیال کیا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ بھارت-امریکہ باہمی ایجنڈہ لگاتار آگے بڑھ رہا ہے اور وہ QUAD کے وزراء خارجہ کی میٹنگ میں شرکت کے منتظر ہیں۔
آئندہ کل کی میٹنگ میں بھارت، جاپان، امریکہ اور آسٹریلیا کے وزراء خارجہ، پچھلے سال ستمبر میں منعقدہ نیویارک میٹنگ کے دوران کیے گئے تبادلہئ خیال کو آگے بڑھائیں گے اور بھارت- بحر الکاہل خطے میں تازہ حالات و واقعات پرایک دوسرے کو اپنے نظریات سے واقف کرائیں گے۔ نیز وہ QUAD اقدامات اور ورکنگ گروپوں کی پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔ وزراء، علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر بات چیت کریں گے اور ایک آزاد اور کھلے بھارت- بحر الکاہل خطے کے مشترکہ خاکے کا مقصد حاصل کرنے کیلئے اشتراک کی رہنمائی کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں