ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کَل نئی دلی میں پرتگال کے وزیر خارجہ پاؤلو رِینجَل کے ساتھ وفد کی سطح کی بات چیت کی۔

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کَل نئی دلی میں پرتگال کے وزیر خارجہ پاؤلو رِینجَل کے ساتھ وفد کی سطح کی بات چیت کی۔ بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے تجارت اور سرمایہ کاری، دفاع، سائنس اور ٹیکنالوجی، سیاحت، ثقافت اور عوام سے عوام کے درمیان رشتوں سمیت باہمی تعلقات کے تمام تر پہلوؤں کا جائزہ لیا۔ انھوں نے آئی ٹی، اسٹارٹ اپس اور اختراع، سبز ہائیڈروجن، نوجوانوں کے آنے جانے، ہنریافتہ ورکرس اور پیشہ ور افراد جیسے سیکٹروں میں تعاون کے بڑھتے امکانات کو بھی اجاگر کیا۔ دونوں وزراء نے آپسی مفاد کی عالمی اور علاقائی پیشرفت پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا۔ طرفین نے امریکہ سمیت علاقائی اور کثیر رخی فورم میں موجودہ قریبی تعاون کو بھی جاری رکھنے سے اتفاق کیا۔

ڈاکٹر جے شنکر نے اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل میں بھارت کی مستقل رکنیت کے لیے پرتگال کے حمایت جاری رکھنے اور بھارت ای۔یو رشتوں کو مضبوطی دینے کے لیے جناب رینجل کا شکریہ ادا کیا۔

خارجی امور کی وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اب جیسا کہ بھارت اور پرتگال اگلے سال سفارتی تعلقات کے قیام کی پچاس ویں سالگرہ منائیں گے، اِس ضمن میں دونوں وزراء نے جامع طریقے سے اِس جشن کو منانے سے بھی اتفاق کیا ہے۔

اپنے دورے کے دوران وزیر خارجہ رینجل نے کامرس اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل سے بھی ملاقات کی۔ جناب رینجل گوا کا دورہ کریں گے۔ توقع ہے کہ وہ ریاست کے گورنر اور وزیراعلیٰ سے بھی ملاقات کریں گے۔ پرتگال کے وزیر خارجہ بھارت کے چار روزہ دورے پر جمعرات کو نئی دلی پہنچے ہیں۔ بھارت کا یہ اُن کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں