ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 15, 2025 9:44 AM | Jai Shankar Munich

printer

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کَل دیر رات جرمنی میں، میونخ سکیورٹی کانفرنس سے الگ، یوکرین کے اپنے ہم منصب Andrii Sybiha سے ملاقات کی۔

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کَل دیر رات جرمنی میں، میونخ سکیورٹی کانفرنس سے الگ، یوکرین کے اپنے ہم منصب Andrii Sybiha سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے یوکرین تنازعے کے حل سے متعلق جاری کوششوں پر تبادلہئ خیال کیا۔ انہوں نے بھارت-یوکرین دوطرفہ تعاون کو مزید آگے بڑھانے پر بھی بات چیت کی۔

ڈاکٹر جے شنکر نے جرمنی کے وزیر دفاع Boris Pistorius سے بھی ملاقات کی۔ اُن کی بات چیت میں دوطرفہ تعاون اور یوکرین کی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز رہی۔ وزیر خارجہ نے میونخ میں، جرمنی کی، Bavaria ریاست کے وزیر و صدر Markus Soder سے ملاقات کی۔ انہوں نے بھارت-جرمنی اقتصادی اور ٹیکنالوجی تعاون پر تبادلہئ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے بین الاقوامی صورتحال کے بارے میں بھی ایک دوسرے کو اپنے نظریات سے واقف کرایا۔ ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ وہ بھارت میں جناب Soder کے خیر مقدم کے خواہاں ہیں۔

61 وِیں میونخ سکیورٹی کانفرنس  MSC، کَل جرمنی کے شہر میونخ میں شروع ہوئی تھی، جس میں کثیر قطبیت کے تیزی سے اُبھرنے اور ایک پیچیدہ جغرافیائی و سیاسی منظرنامے کے دوران، سلامتی سے متعلق عالمی چیلنجوں پر تبادلہئ خیال کے لیے پالیسی ساز شخصیتیں اور ماہرین یکجا ہوئے۔

وزیر خارجہ نے MSC 2025 میں دانشوروں کے Ananta Aspen اجلاس میں بھی شرکت کی۔ اِس کا موضوع تھا: ’عمر کا آنا: بھارت کی سکیورٹی کو درپیش اُبھرتے ہوئے چیلنجوں کا اندازہ‘۔

ڈاکٹر جے شنکر نے عالمی مصروفیات، علاقائی حکمتِ عملی اور بنیادی نوعیت کی، دوطرفہ شراکت داری پر بھارت کے نظریات سے واقف کرایا۔

کانفرنس میں، اپنی پہلی مصروفیت کے طور پر ڈاکٹر جے شنکر نے ایک پینل مذاکرے کے دوران اظہار خیال کیا، جس میں ناروے کے وزیر اعظم Jonas Gahr Store، امریکی سینیٹر Elissa Slotkin اور Warsaw کے میئر Rafal Trzaskowsk بھی شریک تھے۔

وزیر خارجہ نے بھارت کی جمہوریت کی سَمت پر، مُثبت رائے کا اظہار کیا۔ انہوں نے بھارت کو ایک ایسی جمہوریت قرار دیا، جو واقعی جمہوری طرز کی فراہمی کرتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت میں کس طرح انتخابات منعقد کرائے جاتے ہیں۔

انہوں نے حال ہی میں دلّی میں کرائے گئے انتخابات اور پچھلے سال کرائے گئے پارلیمانی انتخابات کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے سیاسی سطح پر کسی طرح کے منفی حالات سے انکار کرتے ہوئے، غیر ملکی مداخلت کا ذکر کیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں