وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کَل برازیل کے اپنے ہم منصب Mauro Vieira اور جنوبی افریقہ کے وزیر خارجہ Ronalad Lamola کے ہمراہ IBSA وزراء خارجہ کی میٹنگ میں شرکت کی۔ ڈاکٹر جے شنکر نے کہا IBSA کے ملکوں نے عالمی ترقی سے متعلق تبادلہئ خیال، پائیدار ترقیاتی اہداف، غریبی کے خاتمے، کثیر ملکی نظام اور جنوب-جنوب تعاون کے معاملات میں سرگرمی کے ساتھ شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وزراء نے اقوام متحدہ کے نظام اور اُس کی سکیورٹی کونسل میں اصلاحات کی ضرورت پر اپنے مختلف نظریات پیش کئے۔
Site Admin | September 27, 2024 9:47 AM | IBSA FM Meet