ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 13, 2024 10:25 AM

printer

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کویت میں آگ کے سانحے کے تعلق سے کویت کے اپنے ہم منصب عبد اللہ علی سے بات کی

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کَل شام کویت میں آگ کے سانحے کے تعلق سے کویت کے اپنے ہم منصب عبد اللہ علی Al-Yahya سے بات کی۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب جے شنکر نے کہا کہ انھیں اِس سلسلے میں کویت کے حکام کے ذریعے کی گئی کوششوں سے واقف کرایا گیا۔ انھوں نے کہا کہ انھیں اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ واقعے کی مکمل جانچ کی جائے گی اور جواب دہی طے کی جائے گی۔

ڈاکٹر جے شنکر نے اس بات پر زور دیا کہ جو لوگ اِس حادثے میں ہلاک ہوئے ہیں، ان کے باقیات کو جلد واپس بھیجا جائے۔ کویت کے وزیر خارجہ نے زور دے کر کہا کہ جو لوگ زخمی ہوئے ہیں انھیں ضروری طبی دیکھ بھال فراہم کی جا رہی ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ آج خارجی امور کے وزیر مملکت کے۔وی۔سنگھ کے پہنچنے کے بعد صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں