وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کل قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جسیم الثانی سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعاون کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دونوں رہنماؤں نے حالیہ علاقائی اور عالمی واقعات پر بھی بات چیت کی۔ ڈاکٹر جے شنکر کا یہ اس سال کا پہلا سفارتی رابطہ ہے، جو پیر کے روز تین روزہ دورے پر قطر پہنچے تھے۔ اُن کے اِس دورے سے دونوں فریقوں کو باہمی تعلقات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینے کا موقع ملے گا، جن میں سیاست، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، سکیورٹی، ثقافت اور عوام سے عوام کے درمیان رابطے کے علاوہ باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی معاملات شامل ہیں۔
وزیر خارجہ امریکہ کے اپنے 6 روزہ دورے کے بعد قطر پہنچے ہیں، جہاں انہوں نے سبکدوش ہونے والی جَو بائیڈن انتظامیہ کے عہدیداران اور منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق ٹیم کے ممبران سے ملاقات کی۔×