وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے تناظر میں نیویارک میں آج بنگلہ دیش کے خارجی امور کے مشیر توحید حسین سے دو طرفہ ملاقات کی۔
گزشتہ مہینے شیخ حسینہ کے بنگلہ دیش کی وزیر اعظم کے طور پر بے دخل ہونے اور محمد یونس کے عبوری حکومت کی کمان سنبھالنے کے بعد بھارت۔ بنگلہ دیش کے درمیان یہ پہلی اعلیٰ سطحی ملاقات ہے۔ ملاقات کے دوران دونوں پڑوسی ممالک نے دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے اور باہمی مفادات کے معاملات پر توجہ مرکوز کی۔ X