وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے سرمایہ کاری سمیت اقتصادی فیصلوں کیلئے، قومی سلامتی کے فلٹرز کی بات پر زور دیا ہے۔ وہ نئی دلّی میں CII پاٹنرشپ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک اقتصادی فیصلوں کی بات ہے، تو پالیسی سازوں کو قومی سکیورٹی فلٹرز وضع کرنے ہوں گے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ تجارت میں احتیاط سے کام لینا ہوگا، کیونکہ دنیا میں تجارت اور سپلائی چین کی نوعیت ایسی ہوگئی ہے کہ قدیم احتیاطی تدابیر ہمیشہ کافی نہیں ہوتی ہیں۔ ڈاکٹر جے شنکر نے یہ تبصرہ ایسے وقت کیا ہے، جب چین کے جارحانہ تجارتی طور طریقوں پر عالمی سطح پر تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔×
Site Admin | December 3, 2024 10:11 AM