ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 8, 2025 2:41 PM

printer

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے دوبئی کے ولی عہد شہزادے شیخ ہمدان بن محمد المخدوم کے ساتھ دونوں ملکوں کے درمیان رشتوں کو مضبوط کرنے پر بات چیت کی ہے

دوبئی کے ولی عہد شہزادے، نائب وزیر اعظم اور متحدہ عرب امارات کے وزیر دفاع شیخ ہمدان بن محمد اَلمخدوم کا آج دو روزہ دورے پر نئی دلّی پہنچنے پر وزیر مملکت سریش گوپی نے ہوائی اڈے پر استقبال کیا۔ دوبئی کے ولی عہد شہزادے کی حیثیت سے وہ پہلی بار بھارت کے سرکاری دورے پر آئے ہیں۔ کئی وزیر، اعلیٰ سرکاری عہدیدار اور ایک اعلیٰ تجارتی وفد بھی اُن کے ساتھ آیا ہے۔

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے دوبئی کے ولی عہد شہزادے شیخ ہمدان بن محمد المخدوم کے ساتھ دونوں ملکوں کے درمیان رشتوں کو مضبوط کرنے پر بات چیت کی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں ڈاکٹر جے شنکر نے ولی عہد شہزادے کے دونوں ملکوں کے درمیان وسیع اور جامع تعلقات کیلئے اُن کے مثبت جذبات کی تعریف کی ہے۔ ولی عہد شہزادہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے بھی بات چیت کریں گے۔

شام میں ولی عہد شہزادے ممبئی کیلئے روانہ ہوجائیں گے، جہاں وہ دونوں ملکوں کے سرکردہ کاروباری رہنماؤں کے ساتھ ایک کاروباری گول میز اجلاس میں شرکت کریں گی۔

اس بات چیت سے روایتی اور مستقبل کے شعبوں میں بھارت اور UAE کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون مستحکم ہوگا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں