وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے خاص طور پر کہا ہے کہ G20 کو اپنی قیادت برقرار رکھنے کے لیے، اُسے مجموعی اعتبار سے عالمی چیلنجوں کی صحیح معنوں میں عکاسی کرنا ہوگی۔ انہوں نے یہ بات کَل جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرک میں، G20 کے 2025کے مقاصد کے بارے میں، اِس کے وزراء خارجہ کی میٹنگ کے اجلاس میں کہی ہے۔
ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ G20 کو اپنے اشتراک کی اہمیت کو، ہمیشہ مسابقتی مجبوریوں سے اوپر رکھنا چاہیے۔
ڈاکٹر جے شنکر نے کَل جوہانسبرگ میں ہی، آسٹریلیا کی وزیر خارجہ Penny Wong اور فرانس وزیر خارجہ Jean-Noel Barrot سے بھی ملاقات کی۔ یہ ملاقات انہوں نے بھارت-آسٹریلیا-فرانس سہ ملکی میٹنگ میں کی۔
ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ بھارت-بحرالکاہل میں تینوں ملکوں کے، مشترک مفادات ہیں اور اِن میں، ایک دوسرے کی پوزیشن کو مستحکم کرنے کی صلاحیت بھی موجود ہے۔ ×