July 28, 2024 3:06 PM

printer

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے جاپان میں QUAD کے وزراء خارجہ کی میٹنگ سے قبل امریکی وزیر خارجہ Antony Blinken سے ملاقات کی

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کَل QUAD کے وزراء خارجہ کی میٹنگ سے قبل آج ٹوکیو میں امریکہ کے وزیر خارجہ Antony Blinken سے ملاقات کی۔ دونوں وزیروں نے علاقائی اور عالمی امور پر وسیع تر تبادلہئ خیال کیا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ بھارت-امریکہ باہمی ایجنڈہ لگاتار آگے بڑھ رہا ہے اور وہ QUAD کے وزراء خارجہ کی میٹنگ میں شرکت کے منتظر ہیں۔

ڈاکٹر جے شنکر جاپان کے دو دن کے دورے پر آج صبح ٹوکیو پہنچے ہیں۔ وہ جاپان کی اپنی ہم منصب Yoko Kamikawa کی دعوت پر وہاں گئے ہیں۔ کَل QUAD کی میٹنگ میں ڈاکٹر جے شنکر کے ساتھ ساتھ جاپان امریکہ اور آسٹریلیا کے وزراء خارجہ شرکت کریں گے۔

یہ وزیر پچھلے سال ستمبر میں نیو یارک میں گزشتہ میٹنگ کی بات چیت اور تبادلہئ خیال کو آگے لے جانے پر بات کریں گے۔ اس کے علاوہ بھارت-بحرالکاہل خطے کے حالات و واقعات پر بھی تبادلہئ خیال کیا جائے گا اور QUAD کے اقدامات اور ورکنگ گروپوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ ٹوکیو پہنچنے کے بعد ڈاکٹر جے شنکر نے Edogawa میں فریڈم پلازہ کے مقام پر مہاتما گاندھی کے مجسمے کی نقاب کشائی کی۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں