August 19, 2024 9:39 PM

printer

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے اپنے نیپالی ہم منصب کے ساتھ باہمی میٹنگ کی ہے اور کہا ہے کہ نیپال، بھارت کو ایک ہزار میگاواٹ بجلی برآمد کرے گا

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے آج نئی دلّی میں نیپال کی اپنی ہم منصب آرزو رانا دیوبا کے ساتھ بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں نے توانائی، تجارت، کنکٹیویٹی اور بنیادی ڈھانچے کے فروغ سمیت کثیر رخی باہمی تعاون پر تبادلہئ خیال کیا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں ڈاکٹر جے شنکر نے اِس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ نیپال، بھارت کو تقریباً ایک ہزار میگاواٹ بجلی برآمد کرے گا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی پڑوس مقدم کی پالیسی اور عوام سے عوام کے درمیان منفرد تعلقات اور ثقافتی رابطے تعلقات کو آگے لے جائیں گے۔

نیپال کی وزیر خارجہ آرزو رانا دیوبا، بھارت کے پانچ روزہ دورے پر کل نئی دلّی پہنچی ہیں۔

ایک بیان میں خارجی امور کی وزارت نے بتایا ہے کہ یہ دورہ دونوں پڑوسی ملکوں کے درمیان باضابطہ اعلیٰ سطحی تبادلوں کی روایت کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔ وزارت نے بتایا ہے کہ نیپال، بھارت کی پڑوس مقدم پالیسی میں ایک ترجیحی شراکت دار ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں