وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے انگلینڈ کے Chevening House میں کل دو دنوں کے دوران اپنے برطانوی ہم منصب David Lammy کے ساتھ وسیع اور تعمیری بات چیت کی ہے۔ آج سوشل میڈیا کے ایک پوسٹ میں ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ دونوں ملکوں نے باہمی تعلقات کے تمام امور پر تبادلہئ خیال کیا اور کلیدی تال میل، سیاسی تعاون، تجارتی سمجھوتے سے متعلق بات چیت، تعلیم، ٹکنالوجی، نقل و حمل اور عوام سے عوام کے تبادلے پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی۔ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ دونوں ممالک اِن تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور بہتر بنانے کے مستقبل کے اقدامات وضع کرنے پر بھی رضامند ہوئے۔
انہوں نے یوکرین تنازعہ، مغربی ایشیا، بنگلہ دیش اور دولت مشترکہ سمیت علاقائی اور عالمی معاملات پر بھی تبادلہئ خیال کیا۔
ڈاکٹر جے شنکر نے اِس بات پر زور دیا کہ ایک غیر یقینی اور پریشانی سے دوچار دنیا میں بھارت -برطانیہ تعلقات استحکام اور خوشحالی کے لیے کام آسکتے ہیں۔ ڈاکٹر جے شنکر 4 مارچ سے 9 مارچ تک برطانیہ اور آئرلینڈ کے دورے پر ہیں وہ کل سے آئرلینڈ کا اپنا دو روزہ دورہ شروع کریں گے۔اپنے دورے کے دوران ڈاکٹر جے شنکر آئرلینڈ کے اپنے ہم منصب Simon Haris اور دوسرے لیڈروں سے بات چیت کریں گے۔ وہ بھارتی برادری کے لوگوں سے بھی ملیں گے۔×