وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے امریکہ کی Chamber of commerce and CEO، Suzane clark سے نئی دلّی میں ملاقات کی۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ میٹنگ کے دوران انھوں نے تجارت، سرمایہ کاری، لچکدار سپلائی چین کی تشکیل اور دونوں ملکوں کے درمیان اسٹراٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے جیسے موضوعات پر بامعنی تبادلہ خیال کیا۔
وزیرخارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ اختلافات کو تنازعات نہیں بننا چاہئے اور مقابلے کو ٹکراؤ کی شکل اختیار نہیں کرنی چاہئے۔ انھوں نے نئی دلی میں ایشیا سوسائٹی کے چیف ایگزیکیٹو افسر اور صدر ڈاکٹر kyung- wha Kang کے ساتھ گفتگو میں بھارت – چین تعلقات پر اظہار خیال کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ ×