ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 6, 2025 9:31 PM

printer

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے امریکہ سے بھارتی باشندوں کو وطن واپس بھیجے جانے پر پارلیمنٹ میں ایک بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تمام ملکوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ بیرون ملک میں غیرقانونی طور پر مقیم اپنے شہریوں کو واپس لیں

آج امریکہ سے بھارتی باشندوں کو واپس بھیجنے کے معاملے میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں شورشرابہ ہوتا رہا کیونکہ اپوزیشن نے اِس معاملے پر بحث کا مطالبہ کیا۔ راجیہ سبھا میں اِس معاملے پر ایک بیان دیتے ہوئے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر نے آج کہا کہ غیرقانونی امیگرینٹس کو باہر نکالنے کا عمل، بین الاقوامی تعلقات میں عام طور پر ایک قابل قبول اصول ہے۔ انھوں نے زور دیا کہ قانونی نقل وحرکت کو بڑھانا ملک کے مجموعی مفاد میں ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملکوں کیلئے یہ لازمی ہے کہ وہ اپنے اُن شہریوں کو واپس لیں جو دوسری ملکوں میں غیرقانونی طور پر مقیم پائے جاتے ہیں۔
انھوں نے ایوان میں دیگر ممالک سے واپس بھیجے گئے بھارتیوں کی تعداد کا اعداد وشمار بھی شیئر کیا اور کہا کہ 2009 میں 734 افراد کو بھارت واپس بھیجا گیا تھا جبکہ 2024 میں ایک ہزار 368 اور اِس سال 104 افراد واپس آئے۔ ڈاکٹر جئے شنکر نے اپوزیشن اراکین کے شور شرابے کے دوران لوک سبھا میں بھی اسی طرح کا بیان دیا۔ کیونکہ اُن کے بیان کے بعد شور شرابہ جاری رہا اس لئے اسپیکر نے ایوان کی کارروائی دن بھر کیلئے ملتوی کردی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں