August 17, 2024 9:44 PM

printer

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے اقوام متحدہ کی اصلاحات کی ضرورت دوہرائی ہے

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ بھارت کی میزبانی میں ورچوئل وسیلے سے منعقد کی گئی عالمی گلوبل ساؤتھ کی آواز سے متعلق تیسری سربراہ کانفرنس میں خوراک، صحت اور توانائی کی یقینی فراہمی سمیت مختلف اہم معاملات پر تبادلہئ خیال کیا گیا۔ سربراہ کانفرنس کے اختتام کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جے شنکر نے اقوام متحدہ میں اصلاحات کی ضرورت کو دوہرایا۔ انھوں نے مزید کہا کہ دیگر معاملات میں وسائل، اُن تک رسائی اور روزگار اور معاشی نابرابری سے متعلق تشویش جیسے چیلنج شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ وہ مشترکہ مسائل ہیں جنہیں سربراہ کانفرنس میں کئی رہنماؤں نے اٹھایا۔ ڈاکٹر جئے شنکر نے اِس بات کا ذکر کیا کہ کئی رہنماؤں نے دیگر معاملات سمیت، موسم کی شدید صورتحال، اخراج سے متعلق چیلنج اور قرضوں کے بوجھ کے حوالے سے بھی بات کی۔
وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر نے گلوبل ساؤتھ کے ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ ملکر ایک کنبے کی طرح کام کریں تاکہ کم لاگت پر سرمایے اور اہم ٹیکنالوجی کی دستیابی میں سہولت پیدا ہوسکے۔ آج عالمی خطہئ جنوب کے کم ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ملکوں کی آواز سے متعلق تیسری سربراہ کانفرنس میں وزراء خارجہ کے پہلے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جئے شنکر نے کہا کہ گلوبل ساؤتھ کے ممالک خاص طور سے کئی طرح کے تنازعات اور کشیدگی سے متاثر ہیں۔ اور دنیا اس سب سے نمٹ رہی ہے۔ انھوں نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ اِس تبادلہئ خیال کا مقصد، اِس کے ذریعے اپنے مفادات کی وضاحت کرنا ہے۔ بات چیت کیلئے چار موضوعات پیش کرتے ہوئے جناب جئے شنکر نے کہا کہ عالمی معیشت کو خطرے سے باہر رکھنے کیلئے مختلف شعبوں میں پیداوار کو بڑھانے کی شدید ضرورت ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں