وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے Canberra میں آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز سے ملاقات کی اور وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے نیک خواہشات پیش کی۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ وہ بھارت-آسٹریلیا جامع کلیدی شراکت داری کو مستحکم کرنے میں آسٹریلیا کے وزیر اعظم کی رہنمائی کو قدر کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ ڈاکٹر جے شنکر نے Canberra میں نیوزی لینڈ کے اپنے ہم منصب Winston Peters سے بھی ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے تعلیم، ٹیکنالوجی، زراعت اور عوام سے عوام کے رابطوں پر تبادلہئ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے بھارت- بحرالکاہل اور عالمی معاملات پر بھی بات چیت کی۔ x
Site Admin | November 6, 2024 10:18 PM