ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 6, 2024 2:42 PM

printer

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے آسٹریلیا کے وزیر اعظم Anthony Albanese سے آج Canberra میں ملاقات کی

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے آسٹریلیا کے وزیر اعظم Anthony Albanese سے آج Canberra میں ملاقات کی اور وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے نیک خواہشات پیش کیں۔ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں ڈاکٹر جے شنکر نے کہاکہ وہ بھارت-آسٹریلیا کے درمیان اہم اسٹرٹیجک شراکت داری کو مستحکم کرنے کے سلسلے میں آسٹریلیائی وزیراعظم کی رہنمائی کی قدر کرتے ہیں۔وزیر خارجہ نے آسٹریلیا-انڈیا پارلیمنٹری فرینڈ شپ گروپ کے ممبران سے بھی بات چیت کی۔ انہوں نے بھارت کے ساتھ مضبوط سیاسی، اقتصادی اور عوام سے عوام کے درمیان رابطے سے متعلق جذبات کی بھی ستائش کی۔ ڈاکٹر جے شنکر نے Canberra میں نیوزی لینڈ کے اپنے ہم منصب Winston Peters کے ساتھ بھی ایک میٹنگ کی۔ انہوں نے تعلیم، ٹیکنالوجی، زراعت اور عوام سے عوام کے درمیان رابطوں پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے بھارت-بحرالکاہل اور عالمی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم نے Canberra میں متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زائد بن سلطان النہیان سے بھی ملاقات کی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں