ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 13, 2024 9:59 PM | Jaishankar

printer

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے آج نئی دلّی میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود سے باہمی میٹنگ کی

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے آج نئی دلّی میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود سے باہمی میٹنگ کی ہے۔ میٹنگ کے دوران دونوں رہنمائوں نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، دفاع، سکیورٹی، ثقافت اور قونصلر معاملات سمیت کئی شعبوں میں بھارت اور سعودی عرب کے درمیان کلیدی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے طور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنمائوں نے باہمی مفادات کے علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر بھی بات چیت کی۔ دونوں وزیروں نے بھارت سعودی عرب کلیدی شراکت داری کونسل کی سیاسی، سکیورٹی، سماجی اور ثقافتی کمیٹی کی دوسری بین وزارتی میٹنگ کی بھی مشترکہ صدارت کی۔

میٹنگ کے دوران دونوں رہنمائوں نے ستمبر 2023 میں ولی عہد اور سعودی عرب کے وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود کے بھارت کے سرکاری دورے کے بعد سے باہمی تعلقات میں پیش رفت کا جائزہ لیا۔ ڈاکٹر جے شنکر نے اس بات کو اُجاگر کیا کہ بھارت اور سعودی عرب دفاع اور سکیورٹی سمیت کئی شعبوں میں مل کر کام کر رہے ہیں۔

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے کہا کہ بھارت کے ساتھ رشتے آپسی تعاون اور باہمی احترام کے دیرپا بنیاد پر قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب  بین الاقوامی امن، سکیورٹی، اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ معاملات پر ساتھ دینا جاری رکھے گا۔ سعودی وزیر خارجہ بھارت کے دو روزہ دورے پر کل نئی دلّی پہنچے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں