August 27, 2024 9:27 PM

printer

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے آج اپنے برازیلی ہم منصب Mauro Vieira کے ساتھ نئی دلّی میں بھارت-برازیل مشترکہ کمیشن کی نویں میٹنگ کی مشترکہ طور پر صدارت کی

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے آج اپنے برازیلی ہم منصب Mauro Vieira کے ساتھ نئی دلّی میں بھارت-برازیل مشترکہ کمیشن کی نویں میٹنگ کی مشترکہ طور پر صدارت کی۔ میٹنگ کے دوران، دونوں رہنماؤں نے تجارت، دفاع، توانائی، صحت، زراعت، خلاء اور ٹیکنالوجی میں باہمی تعاون سمیت، باہمی تعلقات کا جائزہ لیا۔ انھوں نے عالمی جغرافیائی-سیاسی صورتحال پر تبادلہئ خیال کیا اور گلوبل ساؤتھ کی تشویشوں اور امنگوں اور برکس، IBSA اور جی-ٹوینٹی کے کام کاج پر بات کی۔ میٹنگ میں اپنے افتتاحی کلمات میں ڈاکٹر ایس جے شنکر نے برازیل کی جی-ٹوینٹی صدارت کیلئے بھارت کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔ فی الحال برازیل جی-ٹوینٹی کی صدارت کر رہا ہے۔ جی-ٹوینٹی کی سربراہ میٹنگ اس سال 18 سے 19 نومبر کے درمیان Rio de Janeiro میں ہوگی۔ ڈاکٹر جے شنکر نے انصاف پر مبنی دنیا اور پائیدار کرہئ ارض کے موضوع پر مرکوز برازیل کے منفرد اقدامات کی ستائش کی۔ انھوں نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ 2006 میں شروع ہونے والی بھارت-برازیل کلیدی شراکت داری گزرتے وقت کے ساتھ مزید متنوع ہوئی ہے۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ بھارت کو برازیل میں بھارتی ثقافت، پرفارمنگ آرٹ اور فلسفہ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوشی ہو رہی ہے۔ بھارت اور برازیل کے درمیان مشترکہ اقدار پر مبنی کثیر رُخی تعلقات ہیں۔ وزارت خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ Vieira کا دورہ کلیدی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے اور باہمی، علاقائی اور عالمی سطح پر مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں