وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے آج آسٹریلیا کے برسبین میں بھارت کے نئے قونصلر جنرل کا باضابطہ طور پر افتتاح کیا۔ اِس موقع پر ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ یہ قونصل خانہ کوئنس لینڈ کے ساتھ بھارت کے تعلقات کو مستحکم کرے گا، جس سے تجارت، تعلیمی رابطوں اور وہاں آباد بھارتی برادری کو سہولیات کے سلسلے میں فروغ حاصل ہوگا۔ انہوں نے قونصلر جنرل کا افتتاح کئے جانے کو بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان بڑھتے ہوئے مضبوط باہمی رشتوں میں ایک تاریخی سنگ میل قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ گزشتہ برس آسٹریلیا میں بھارتی برادری سے وزیر اعظم نریندر مودی کے کئے گئے وعدے کی تکمیل ہے۔وزیر موصوف نے کوئنس لینڈ کی گورنر ڈاکٹر Jeannette Young سے بھی ملاقات کی۔ میٹنگ کے دوران دونوں رہنماؤں نے بھارت اور کوئنس لینڈ کے درمیان تجارت وسرمایہ کاری میں امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔
Site Admin | November 4, 2024 2:58 PM