وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے، کل Oman کی راجدھانی مسقط میں، بحرِ ہند خطّے سے متعلق کانفرنس کے موقع پر ماریشس، مالدیپ، نیپال، بھوٹان اور سری لنکا کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ میٹنگیں کیں۔
ماریشس کے اپنے ہم منصب Dhananjay Ritish Ramful کے ساتھ اپنی میٹنگ کے دوران جے شنکر نے دونوں ملکوں کے درمیان دوستی کے خصوصی رشتوں کو مزید مستحکم کرنے کے اپنے عزم پر زور دیا۔ جنابDhananjay کے ساتھ ڈاکٹر جے شنکر کی یہ پہلی میٹنگ تھی۔ وزیر خارجہ نے مالدیپ کے اپنے ہم منصب عبداللہ خلیل کے ساتھ میٹنگ کے دوران بھارت اور مالدیپ کے درمیان تعاون کے کئی پہلوؤں پر تبادلہئ خیال کیا، جبکہ سری لنکا کے اپنے ہم منصب Vijitha Herath کے ساتھ ڈاکٹر جے شنکر نے دونوں ملکوں کے درمیان وسیع تر تعاون پر تبادلہئ خیال کیا۔ انہوں نے سری لنکا کی ترقی اور معاشی بحالی کے تئیں بھارت کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
Oman کے اپنے دورے کے دوران، ڈاکٹر جے شنکر نے بحرِ ہند خطّے سے متعلق کانفرنس کے موقع پر Oman، ایران اور برونئی کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ بھی میٹنگ کی۔ انہوں نے بنگلہ دیش کے خارجی امور کے وزیر محمد توحید حسین کے ساتھ بھی میٹنگ کی۔
آٹھویں بحرِ ہند خطّے سے متعلق کانفرنس کا اہتمام 16 اور 17 فروری کو مسقط میں Oman کی خارجی امور کی وزارت کے اشتراک سے انڈیا فاؤنڈیشن کی طرف سے کیا جا رہا ہے۔×