September 6, 2024 2:52 PM

printer

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے، وزیراعظم نریندر مودی کے برونئی اور سنگاپور کے دورے کو مشرقی ملکوں سے رابطے بڑھانے کی بھارت کی پالیسی کیلئے انتہائی اہم قرار دیا

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے، وزیراعظم نریندر مودی کے برونئی اور سنگاپور کے دورے کو مشرقی ملکوں سے رابطے بڑھانے کی بھارت کی پالیسی کیلئے انتہائی اہم قرار دیا ہے۔ سوشل میڈیا ایکس پر ایک پوسٹ میں ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ اُن کے یہ دورے دونوں جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کے ساتھ سفارتی اور اقتصادی تعلقات کو مستحکم کرنے کے طور پر دیکھے جارہے ہیں۔ برونئی دورے میں ایک اہم پیش رفت یہ ہوئی ہے کہ بھارت- برونئی تعلقات کو بڑھتی ہوئی شراکت داری تک وسعت دی گئی۔ یہ ایسے وقت ہوا ہے کہ جب دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی رشتوں کے 40 سال مکمل ہونے کا تاریخی  موقع ہے۔ سنگاپور کے دورے کے تحت دوطرفہ تعلقات کو جامع کلیدی شراکت داری تک وسعت دی گئی، جس سے اشتراک کے  ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔ جناب مودی نے سنگاپور کے دورے کے تحت سیمی کنڈکٹر کے ایک ٹیسٹنگ سینٹر کا بھی دورہ کیا، جس سے شراکت داری میں ٹیکنالوجی اور اختراع کی بڑھتی ہوئی اہمیت کی عکاسی ہوتی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں