وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے، برازیل کے شہر ریو ڈی جینیرو میں، جی ٹوئینٹی سربراہ کانفرنس سے الگ، چین کے اپنے ہم منصب Wang Yi سے ملاقات کی۔ انہوں نے بھارت-چین سرحد پر، فوجوں کو، حال ہی میں پیچھے ہٹائے جانے کے عمل میں پیش رفت کا ذکر کیا۔
ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کے ضمن میں نئے اقدامات کے بارے میں تبادلہئ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے موجودہ عالمی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔×