ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 27, 2024 10:06 PM

printer

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے، آج واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے اور نیویارک، شکاگو، سین فرانسسکو، Seattle، ہیوسٹن اور اٹلانٹا کے قونصل جنرلوں کی ٹیم سے ملاقات کی

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے، آج واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے اور نیویارک، شکاگو، سین فرانسسکو، Seattle، ہیوسٹن اور اٹلانٹا کے قونصل جنرلوں کی ٹیم سے ملاقات کی۔ انہوں نے ٹکنالوجی، تجارت و سرمایہ کاری پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، بھارت- امریکی شراکت داری کو مستحکم کرنے کے امکانات پر تبادلہئ خیال کیا۔ ڈاکٹر جے شنکر نے امریکہ میں بھارتی برادری کو بہتر سہولیات فراہم کرنے سے متعلق اپنے نظریات کا بھی اظہار کیا۔

کل، وزیر خارجہ ڈاکٹر جے شنکر نے واشنگٹن ڈی سی میں امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن سے ملاقات کی تھی۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ پر ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ اِس میٹنگ میں گذشتہ چار برس میں بھارت اور امریکہ شراکت داری میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں