ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 23, 2024 3:04 PM

printer

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر متحدہ عرب امارات کے دورے پر جارہے ہیں

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر آج متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کررہے ہیں۔ وہ متحدہ عرب امارات کے اپنے  ہم منصب کے ساتھ ساجھیداری کے وسیع تر معاملات پر  تبادلۂ خیال کریں گے۔

اِدھر وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اُن کے اِس دورے سے بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان جامع کلیدی ساجھیداری کے تمام تر پہلوئوں اور علاقائی اور عالمی حالات و واقعات کا جائزہ لینے کا موقع ملے گا۔

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے ایئر انڈیا کی پرواز Kanishka کے اُن 329 افراد کو خراج عقیدت پیش کیا ہے جو آج ہی کے دن 1985 میں ایک دہشت گردانہ واقعے میں مارے گئے تھے۔

اِس واقعے کی 39 ویں برسی پر ڈاکٹر جے شنکر نے سوشل میڈیا پوسٹ پر کہا کہ یہ تاریخ میں دہشت گردی کے سب سے وحشیانہ واقعات میں سے ایک ہے۔ وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اِس واقعے کی برسی ہمیں یہ یاد دلاتی ہے کہ دہشت گردی کو کیوں کبھی بھی برداشت نہیں کیا جانا چاہئے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں