وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر تین روزہ سرکاری دورے پر آج شام مالدیپ پہنچ گئے ہیں۔ اُن کے ہم منصب موسیٰ ضمیر نے ایئر پورٹ پر اُن کا استقبال کیا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ بھارت کی پڑوسی پہلے اور SAGAR نظریے میں مالدیپ کی اہم جگہ ہے۔ ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ وہ مالدیپ کی قیادت کے ساتھ مفید بات چیت کے منتظر ہیں۔ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ مالدیپ بھارت کا اہم بحری پڑوسی ہے۔ اس دورے کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان قریبی شراکت داری کو مستحکم کرنا اور باہمی تعلقات کو مزید بہتر کرنے کے مواقع تلاش کرنا ہے۔
Site Admin | August 9, 2024 9:30 PM
وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر تین روزہ سرکاری دورے پر آج شام مالدیپ پہنچ گئے ہیں
