وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اور متحدہ عرب امارات کے اُن کے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زائد بن سلطان النہیان آج نئی دلّی میں بھارت-UAE مشترکہ کمیشن کی 15 ویں میٹنگ کی مشترکہ طورپر صدارت کریں گے۔ دونوں رہنماؤں نے کَل نئی دلّی میں چوتھے بھارت-UAE کلیدی مذاکرات کی مشترکہ طور پر صدارت کی تھی۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ پر ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ کلیدی مذاکرات ایک ایسا مؤثر پلیٹ فارم ہے، جس سے معاملات کو حقیقی شکل دینے میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف شعبوں میں اور باہمی دلچسپی کے اہم امور پر سود مند تبادلہ خیال ہوا۔ UAE کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ چوتھے کلیدی مذاکرات اور بھارت-UAE مشترکہ کمیشن کی 15 ویں میٹنگ میں شرکت کیلئے بدھ کی رات نئی دلّی پہنچے تھے۔×
Site Admin | December 13, 2024 9:42 AM | INDIA-UAE MEETING
وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اور متحدہ عرب امارات کے اُن کے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زائد بن سلطان النہیان آج نئی دلّی میں بھارت-UAE مشترکہ کمیشن کی 15 ویں میٹنگ کی مشترکہ طورپر صدارت کریں گے۔
