وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اور مالدیپ کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللہ خلیل نے کل نئی دلّی میں دوطرفہ بات چیت کی۔ ڈاکٹر جے شنکر نے بھارت کی ’پڑوس مقدم‘ پالیسی اور ’ویژن ساگر‘ کے تحت مالدیپ سے، بھارت کے دوطرفہ رشتوں کی اہمیت کو دوہرایا اور مالدیپ کے لیے مدد جاری رکھنے کا یقین دلایا۔ دونوں ملکوں نے بھارت کی مدد کے ذریعہ مالدیپ میں عوام پر بڑے پیمانے پر اثر انداز ہونے والے ترقیاتی پروجیکٹوں کے نفاذ سے متعلق ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے۔×
Site Admin | January 4, 2025 3:27 PM