وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اور مالدیپ کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللہ خلیل نے کل نئی دلّی میں دوطرفہ بات چیت کی۔ ڈاکٹر جے شنکر نے بھارت کی ’پڑوس مقدم‘ پالیسی اور ’ویژن ساگر‘ کے تحت مالدیپ سے، بھارت کے دوطرفہ رشتوں کی اہمیت کو دوہرایا اور مالدیپ کے لیے مدد جاری رکھنے کا یقین دلایا۔ دونوں وزیروں نے پچھلے سال اکتوبر میں مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو کے بھارت کے سرکاری دورے کے دوران، جو مفاہمتیں کی گئی تھی، اُن پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور اُن معاملات کی بھی پیش رفت کا جائزہ لیا، جن پر دونوں طرف سے مزید توجہ مرکوز کی جانا ہے۔
مالدیپ کے وزیر خارجہ نے مالدیپ کو، ضرورت کی گھڑی میں بھارت کی طرف سے دی گئی، بروقت ایمرجنسی مالی مدد کو بھی سراہا، جس سے مالدیپ کی ’ردِّ عمل ظاہر کرنے والے پہلے ملک‘ کے طور پر بھارت کے رول کی عکاسی ہوتی ہے۔
دونوں ملکوں نے، سماجی ترقی پر گہرا اثر پڑنے سے متعلق پروجیکٹوں کے عمل درآمد کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔×